Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Classic Header

{fbt_classic_header}

Breaking News

latest

Bible Survey of Holy Bible (OT)

The Bible Survey: Introductory Lesson  In this article we have conducted the Introductory Lesson of the Old Testament of the Holy Bible.

The Bible Survey: Introductory Lesson 

In this article we have conducted the Introductory Lesson of the Old Testament of the Holy Bible.

با ئبل مقُدس کے مطالعہ کے متُعدد اسالیب ہیں جیسے کہ تر کیبی اسلوب اِس اسلوب میں مجموعی بائبل کا  ایک سرسری جائزہ لیا جا تا ہےتا کہ اِس کے مرکزی پیغا م کی تفہیم حاصل ہو سکے۔تجزیاتی اسلوب اِس طریقہ مطا لعہ میں گہری بصیرت کی غرض سے با ئبل کی آیت بہ آیت کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔مو ضُوعی یا تعلیمی اسلوب  اِس اسلوب میں با ئبل کے  مختلف موضُوعات اور تعلیمات کو زیر بحث لایا جاتا ہے۔تشبیہی اسلوب اِس طریق مطالعہ میں  بائبل مقُدس اور خصوصا ًپر انے  عہد نامے میں پا ئی جانے والی تشبیہات اورتصاویر جو  عہدِ جدید کی حقانیت کی تصویر کشی کرتی ہیں کا مطالعہ کاشامل ہے۔ بائبل مقُدس کےابتدائی درجے کے طُلبہ و طُالبات کے لئے ترکیبی اسلوبِ مطالعہ نہایت مُفیدو معاون ہوگا اور اُن لوگوں کے لئے بھی یہ کار گر ہو گا جنہوں نے زمانہِ ماضی میں کبھی ایسا مطالعہ نہیں کیا۔اِس طریق ِمطالعہ سے طُلبہ وطالبات نہ صرف بائبل کے مرکزی پیغام کو سمجھنے کے قابل ہوتے ہیں بلکہ یہ طریق ِمطالعہ آئندہ  کے تفصیلی مطالعہ کےلئے ایک ٹھوس بنیادبھی فراہم کرتا 



عہد جدید اور عتیق کا موازنہ

کتاب ِمقُدس کومطا لعاتی نقطہ نظر سے آٹھ حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔عہدِ عتیق اور جدید کو بالتریب  چار چار حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔لیکن  یاد رہے کہ  بائبل مقُدس  کےہر حصّےاور ہر کتاب  کا موضُوع مسیح میں اُمید ہے۔ خُدا وند یسُوع مسیح نےمتعُدد مواقع پر یہ دعوٰی کیا کہ وہ  ہی بائبل مقُدس کا بنیادی مضمُون ہے۔

1۔یہ نہ سمجھو کہ میں توریت یا نبیوں کی کتا بوں کو منسُوخ کرنے آیا ہوں منسُوخ کرنے نہیں بلکہ پُورا کرنے آیا ہوں (متی 5:17)۔

2۔جب وُہ اماؤس  کی راہ  پرشاگردوں کے ساتھ تھا۔لوقا رسُول بیان کرتا ہے۔۔''پھر موسٰی  سےاور سب نبیوں سے شُروع کر کےسب نو شتوں میں جتنی با تیں اُس کے حق میں لکھی ہو ‏ئی ہیں وہ اُن کو سمجھا دیں (لو 24:27)۔

3۔اُسی شام کو  خُدا وند باقی دس شاگردوں پر بھی ظا ہر ہو ئے  اور فر مایا"پھر اُس نے اُن سے کہا یہ میری وہ  با تیں ہیں جو میں نے تم سے اُس وقت کہی تھیں جب میں تمھارے ساتھ تھا کہ ضُرور ہے کہ جتنی باتیں موسٰی کی توریت میں میر ی بابت لکھی ہیں پُوری ہوں۔پھر اُس نے اُن کا ذہن کھولا تا کہ کتاب ِمقُدس کو سمجھیں۔اور اُن سے کہا یُوں لکھا ہے کہ مسیح دکھ اٹھائے گا اور تیسرے دن مردوں میں سے جی اٹھے گا۔اور یروشلیم سے شرُوع کر کے سب قوموں میں توبہ اور گناہوں کی معافی کی منُادی اُس کے نام سے کی جائے گی(لوقا 47-24:44)۔

4۔تم کتاب مقُدس میں ڈھونڈتے ہو کیونکہ سمجھتے ہو کہ اِس میں ہمیشہ کی زندگی تمہیں ملتی ہے اور یہ وہ ہے جو میری گواہی دیتی ہے۔پھر بھی تم زندگی پانے کے لئے میرے پاس نہیں آنا چاہتے۔میں آدمیوں سے عزت نہیں چاہتا (یو حنا 40-5:39)۔

علاوہ ازیں مکاشفہ کی  19:10 میں رقم ہے'۔۔۔یسوع کی گواہی نبوت کی رُوح ہے۔'


عہد عتیق : چہار گنُا تقسیم                                                 

توریت

مسیح کے لئے بنیاد

تیاری اور بنیاد

 

 

 

عہد عتیق کی چار حصوں میں تقسیم مسیح نجات دہندہ کی آمد کی بنیاد اور اُس کو بُطور نبی ، کا ہن ، بادشاہ اور دُکھ اٹھانے والے نجات دہندہ کو پیش بینی کے طور پر  بیان کرتی  کہ وہ بنی آدم کے گنا ہو ں کی خاطر مرئے گا بیشتراس کہ وہ باشاہی کرئے۔                                                                              

 

 

 

تاریخ

مسیح کے لئے تیاری

نظم

مسیح کی آرزُو

نبوت

مسیح کی توقع


No comments