Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Classic Header

{fbt_classic_header}

Breaking News

latest

The Bible Survey of Genesis

The Bible Survey Lesson 02 We are going to learn about the book of Genesis, it's first and foremost book of the Holy Bible. It's com...

The Bible Survey Lesson 02

We are going to learn about the book of Genesis, it's first and foremost book of the Holy Bible. It's compulsory to study it little deeper and in more organized way.



The Law) شیریعت

کتابِ مقُدس کی پہلی پانچ کُتب اسفارِخمسہ کہلاتی ہیں۔اِن کُتب کو شریعت یا موسیکی کتابیں بھی کہا جاتا ہے جو مقُدس موسٰی کی معرفت قوم بنی اسرائیل کو دی گئيں ۔ماسوائے اِستثنا کی کتاب کے اختتامی حصے کے یہ تمام کُتب  موسٰی نبی نے تحریر کئیں۔اِن کُتب کے اندر مسیح ِموعودہ کی آمد کی بابت ابتدائی نبوتیں مندرج ہیں۔پیدائش کی کتا ب کے اندر قوم بنی اسرائیل کا انتخاب درحقیقت  الہٰی برکات کاعمدہ انتظام تھا۔ خُدا بنی اسرائیل کو اس لئے بھی بُلاتا ہے کہ وہ اس کی شریعت کے وصول کنندگان اور محافظ ہوں۔وہ  خُدا  کے عہد اور مسیح کی آمد کا ذریعہ بننے کے لئے منتخب ہو ئے( روم 3:2؛5-9:1)۔

پیدائش (شُروعات کی کتاب)

مُصنف:۔موسٰی نبی۔

سنِ تصنیف:۔1410-1450 ق۔م

کتاب کا نام

پیدائش کی کتا ب کا نام ہفتادی ترجمہ(Septuagint) سے لیا گیاہے۔جو تقریبا ًدو سوپچاس سال قبل از مسیح میں  عبرانی سےیُونانی زبان میں کیا گیا ۔

مرکزی تعلیمات

پیدائش کی کتاب   کاسرسری  ساجائزہ لعنت اور برکت کی اہمیت پر  بڑی عمدگی کے ساتھ روشنی ڈالتا  ہے۔باغ ِعدن میں تابعداری کے نتیجہ میں  برکت جبکہ نافرمانی کی صُورت میں سزا کا وعدہ کیا گیا۔تمام کتاب  کانفس ِمضمُون یہی  تعلیم ہے۔دوسرامرکزی نکتہ قوم بنی اسرائیل کا انتخاب اور  عہدِابراہیمی  ہے۔ خُدا  ابراہام کی معرفت سب قوموں کو  برکت دینے کا عہد کرتا ہے(پیدائش 3-12:1؛21-15:1)۔

کلیدی الفاظ

یہ الفاظ 'پشت یا نسب نامے'گیارہ مرتبہ اِس کتاب میں آئے (یہ ہے۔۔نسب نامہ) ہیں۔یہ الفاظ گزشہ اور مابعد کے واقعات کےتعلق کو واضع کرتے ہوئے   آئندہ کے  واقعات کے لئے ٹھوس بنیاد کر تے ہیں۔

مرکزی خیال

پیدائش کا مطلب محض آغاز نہیں بلکہ شُروعات ہیں۔یہ کتاب ہمیں وہ تواریخی سیاق و سباق فراہم کرتی ہے جن کے تحت مستقبل کے مکاشفات کی بنیادر کھی جانی تھی۔اِسی کتاب میں بہت سے خیالات کا آغاز مزکورہے۔اِس کتا ب میں تما م اہم تعلیمات اور خیالات کا آغاز پایا جا تا ہے۔کائنات، مردو زن، گناہ،     انسانی نسل کا تنزل، نجا ت کے وعدے کی ابتدا،  قوم بنی اسرا ئیل کا چناؤ  تا کہ مسیح کا ظہور اُس کے وسیلے سے ممکن ہو سکے۔پیدائش کی  کتا ب میں جہاں ہم  آدم و حوا، شیطان، نُوح، طوفان نُوح، ابراہام، اضحاق، یعقُوب، یُو سف اور اُس کے بھائیوں کے بارے میں پڑھتے ہیں وہی ہم شادی ، خاندان، کام ، گنُاہ، قتل اور سزائے موت، قربانی ، نسلوں، تہذیبوں، سبت اور لوگ کے پہلے اتحا د کی بابت پڑھتے ہیں جو  بابل کے بُرج کی  تعمیر کے مواقع پر ہوا۔ با ئبل  خُدا  کا وہ مکاشفہ جو ہے تاریخ کے اندر لپٹا ہوا ہے۔یہ  خُدا کی وہ کہانی ہے جو زمانہ ما ضی میں و‍‍ قُو‏ع پذیر ہوئی ۔

کلیدی ابواب

 خُدا  نے ابراہا م کو بُلا یا اور اُس ے  وعدہ کیا کہ وہ ا‎ُُُس کے وسیلے سے غیر قوموں کو بھی بر کت دئیگا (پیدائش 3-12:1؛21-15:1؛9-17:1)۔

کلیدی اشخاص

آدم، حوا ، نُوح ، ابراہام ، سارہ،اضحاق، ربقہ،عیسو، یعقُوب، راخل اور یُوسف۔

مسیح پیدائش کی کتاب میں

1۔نبوتی طور پر

گناہ کے ارتکاب کے فورا ًبعد انسان کو ایک نجات دہندہ کی نوید سنائی گئی (پیدائش 3:15)۔بعد ازاں وقتا ًفوقتاً مسیح کے نسب نامے کی کڑیو ں کو واضع کیا جاتا رہا جیسے کہ وہ سیت سے (پیدائش 4:25) سم  کی اُولاد میں سے (پیدائش 9:26) ابر ہام کے خاندان سے(پیدائش) اضحاق کی نسل سے ( پیدائش 26:3) یعقُوب کے بیٹوں میں سے (پیدائش 46:3) اور وہ یہودا کے قبیلہ سے ہو  گا (پیدائش 49:10)۔

2۔تشبیہاتی طور پر

                   آدم:۔مسیح  خُدا وند آدم کا مثیل ہے  (رومیوں 5:14)۔آدم تخلیق کا سر ہے تو مسیح نئی مخلوقات کا    سر ہے۔

ہابل کی قُربانی:۔ ہا بل کی قربانی کا خُو ن اس بات کا مظہر ہے کہ مسیح کے خُون سے ہماری نجات منسوب ہے۔

ملک ِصدق:۔ مسیح ملک صدق کا  عمدہ مثیل ہے ( عبرانیوں  7:3)۔

یُوسف:۔یُوسف اپنےباپ کا پیارا بیٹا تھا ۔ بھائیوں کے دھوکے کے باوجُود وُہ الہٰی انتظا م کے تحت بچایا گیا اور وہی اُن کی رہا ئی کا باعث ہوا۔یُو سف کی کہا نی مسیح ِمو عودہ کی ایک واضع تصویر ہے۔

خاکہ

مطالعاتی غرض سے ہم پیدائش کی کتا ب کو دو حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔حصّہ  اوّل میں چار واقعات کا اورحصّہ  دوئم میں چار اشخاص کا  ذکر مزکور ہے۔

حصّہ  دوئم:(پیدائش 50-12 ابواب )چار اشخاص بنی اسرائیل کاچناؤاور مسیح  موعودہ کی آمد کی تیاری

حصّہ  اوّل: (پیدائش 11-1 ابواب )    چار واقعات

(پیدائش 23-12 باب)

ابراہام (ایمانداروں کا باپ)

1

(پیدائش 2-1باب)

مخلوقات اورانسان کی  تخلیق

1

(پیدائش 26-24 باب)

اضحاق(وعدہ کا فرزند)

2

(پیدائش 5-3 باب)

انسان کی بد عنوانی اورگناہ

2

(پیدائش 36-27باب)

یعقُوب (دھوکہ باز)

3

(پیدائش 9-6باب)

انسان کی بربادی اور طوفان نو

3

(پیدائش 50-37باب)

یُوسف( دکھ جھیلنے والا،جلال)

4

( پیدائش11-10)

انسان کی بربادی اور طوفان نو

4


No comments