Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Classic Header

{fbt_classic_header}

Breaking News

latest

The Bible Survey of Exodus

The Bible Lesson 04 In this lesson, we will conduct the survey of the book of Exodus. It's called the book of redemption from the bondag...

The Bible Lesson 04

In this lesson, we will conduct the survey of the book of Exodus. It's called the book of redemption from the bondage of Egyptians.



خُروج (نجات کی کتاب)

مُصنف اور سن ِتصنیف

یہ کتا ب موسٰی نے 1410-1450 ق۔م میں لکھی کتاب کا نام

لفظ'خُروج  'بنیادی طور پر عربی زبان کا لفظ  ہےجو بعد میں اُردو میں داخل ہوااِس کے لغوی معنی 'خارج ہونا' یا نکلنے کےہیں۔ہفتادی ترجمہ اِس کے لئے جو لفظ مستعمل ہے وہ   Exodos ہے جس کے معنی روانگی یا  نکلنے کے ہیں۔

مضمون

خُروج  کی کتاب کے بنیادی طور پردو مضمون ہیں اوّل نجات بذریعہ فسح دوئم مصر سے خُروج   جو بحیرہ قلزم  کو عبور کرنے سے واقع ہو ا۔

کلیدی الفاظ

اِس کتاب کا کلیدی لفظ  رہا ئی ہے ۔یہ لفظ تقریبا ًنو مر تبہ اِس کتا ب کے اندر استعمال ہو ا ہے(خر  6:6؛ 13:13؛ 15: 13 ؛  21: 8؛  34: 20)۔

 تقر یبا ًچار سو سال کے عر صہ تک مصر میں رہا ئش پذیر ہونے    اور  قوم بنی اسر ائیل کی  افزائش نسل کے بعد خُروج  کا واقعہ  اِس کہا نی کو آگے بڑھتا ہے۔مصر سے رہا ئی اور ایک قوم کے طور پر ان کی نشو نما جو الہٰی انتظام کے تحت ہو ئی کے سلسلے کو آگے بڑھتا ہے۔ اِس کتا ب  میں موسٰی کی پیدائش ،  بلاہٹ اور اُسکی  تا ر یخ  اندراج ملتا ہے۔ خُدا موسٰی کو بلاتا ہے کہ وہ  اُس کی قوم کا ر ہنما  بنے اور اُنہیں ملک ِمصر سے نکا ل کر ملک ِکنعان میں لے جائے۔خُدا  نے فسح کے برے،  قوم بنی اسرئیل کے پہلوٹھوں کے تحفط،دس آفات، بحر قلزم کو دو حصوں تقسیم کر نے سے اپنی قُدرت کا اظہار کیا۔ وہ ا پنی قُدرت کے اظہا ر کے ذریعے  اپنے لوگوں پر واضع کرتا ہے کہ وہ قدیر  خُدا  ہے جُو نہ صر ف فرعون بلکہ مصر ی دیو تاؤں سے بھی زیادو  زور آور ہے۔وہ یہواہ ہے جو نجات اور مکاشفے کا  خُدا  ہے۔

جب قوم بنی اسرائیل مصر سے خُروج  کے بعد کوہ حُورب پر  پہنچتی ہے تو  خُدا   نہیں  اپنی شریعت عنا یت کرتے ہوئے فرماتا ہے"تم میر ی خاص ملکیت اور شا ہی کا ہنوں کی مملکت ہو تا کہ تم لوگو ں کے سامنے میر ے گواہ ہو (خُروج 19: 4- 7)۔ الہٰی شرع بشمول احکا ماتِ عشرہ  خُد ا کی پاکیزگی اور انسانی تعلقات کی بابت نہایت صراحت کے ساتھ سکھا تی ہے ۔ اِس کے ساتھ ساتھ انسانی گنُا ہ سےچھٹکارے کے لئے کفارہ کی تعلیم وضاحت سے  بات کرتی ہے۔ خُرو ج کی کتاب میں خیمہ اجتماع ،  قربانیوں اور لاویوں کی بابت قوانین کو  تفصیل سے قلمبند کیا گیا۔

کلیدی ابواب

خُروج   کی کتاب کے کلید ی ابواب 12 تا 14 ہیں۔اِن ابواب کے اندر  قوم بنی اسرائیل کی رہائی کو قلمبند کیا جو  بذریعہ فسح کے برہ کے  یعنی خُون اور  طاقت  یعنی بحر قلزم کے عبُور سے ممکن ہوئی۔

کلیدی اشخاص

مو سٰی ، ہارون ، مریم اور فرعون۔

مسیح خُروج   کی کتاب میں

اگرچہ خُروج   کی کتاب کے اندر مسیح کی بابت براہ راست تصویر نہیں تو بھی یہ کتاب متعدد تشبیہات ، استعارات تصاویر، اور نشانات سے معمور ہے۔جن میں سے چند ایک مندرجہ ذیل ہے۔

موسیٰ:۔موسیٰ نبی کئی لحاظ سے مسیح کی مثیل ہیں استثنا 18:15سےواضع ہے کہ موسی ٰمسیح کا مثیل ہے۔دونوں کا تقرر نجات دہندؤں کے طور پر ہوا۔موسٰی اور مسیح کو بچپن میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔دونوں اپنی قدرت کا مظاہرہ اپنی اپنی خدمت کے اوقات میں کیا۔ دونوں عظیم ہنماؤں نے بطور درمیانی، نجات دہندہ اور وکیل اپنے فرائض سر انجام دیئے۔

2۔فسح کا برہ:۔بے عیب فسح کا برہ بے گناہ مسیح کی عمدہ تصویر ہے( یُوحنا1: 29؛ 36 ، 1- کرنتھیوں 5: 7)۔

3۔من اور پانی:۔من اور پانی دونوں مسیح کے خوبصورت عکاس ہیں( یُوحنا 6: 31- 35؛ 48-63 ؛ 1-کرنتھیوں 10: 3-4)۔

4۔بحر قلزم کا عبور کرنا:۔ پولوس روسول بحر قلزم میں سے گزرنے کو بپتسمہ  سے مشابہہ ٹھہرتا ہے(1-کرنتھیوں 10: 1-2؛ رومیوں 6: 2-3 )۔

5۔خیمہ اجتماع اور سازوسامان:۔خیمہ اجتماع کا فرنیچر، رنگ، قر بانیاں اور انتظامات کسی نہ کسی طور پر مسیح موعودہ کو پیش کرتے ہیں۔

6۔سردار کاہن:۔قوم بنی اسرائیل کا سردار کا ہن مسیح یسوع کو کمال عمدگی کے ساتھ پیش کرتا ہے(عبر انیوں4: 14-16؛ 9: 11-12، 24-28 )۔

خاکہ

خُروج   کی کتا ب کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔اوّل نجات اور دوئم مکا شفہ

حصّہ  اوّل: ملک مصر سے نجات۔(باب 1-18)

حصّہ  دوئم:خُدا      سے مکاشفہ۔( باب 19-40)

1

غلامی میں

خُروج   با ب1-12

1

شریعت کا دیا جانا

خُروج   باب19- 24

2

غلامی سے رہائی بذریعہ خُون اورطاقت

خُروج   باب14:12

2

خیمہ اجتماع کا تقرر

خُروج   باب25- 31

3

کوہ سینا کی جانب سفر(تعلیم وتر بیت)

خُروج   باب18:15

3

شریعت کا عدول

خُروج   باب 32-34

 

 

4

خیمہ اجتماع کی تعمیر

خُروج   باب 35- 40

No comments